بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے اکنامک ایجنڈے کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہئے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ملاقات کی،ملاقات میں آئندہ انتخابات سمیت ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
نگراں وفاقی وزیرنے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہے،نگران حکومت انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت اور سہولت فراہم کرے گی، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے،الیکشن میں حصہ لینے کا ہر پارٹی کو پورا حق حاصل ہے،ملک میں معاشی استحکام نہایت ضروری ہے،سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اس توقع کا اظہار کیا کہ الیکشن کمیشن حسب وعدہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کروائے گی۔پاکستان کے اکنامک ایجنڈے کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہئے۔