بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس،آمدہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے 

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے جاتی امرا میں طلب کردہ پارٹی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے، اجلاس میں ن لیگ کی تمام اعلیٰ قیادت شریک ہوئی۔
ساڑھے 4 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی، پارٹی منشور سمیت دیگر معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے ۔
ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، نواز شریف کے جلسوں کے شیڈول اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے جبکہ نواز شریف نے اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔