اسلام آباد(ممتازنیوز) کیپٹن (ر) محمدخرم آغاکووزیراعظم کا سیکرٹری تعینات کردیاگیا۔اس ضمن میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ22 کے افسر کیپٹن (ر) محمدخرم آغاکا سیکرٹری کمیونی کیشن ڈویژن کے عہدے سے تبادلہ کرکے وزیراعظم کا سیکرٹری تعینات کردیاگیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری (پی ایس پی ایم) ڈاکٹر سید توقیر شاہ منگل کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔چند روز قبل ڈاکٹر توقیر شاہ نے ورلڈ بینک میں تعیناتی کی وجہ سے عہدے سے استعفی دیاتھا۔










