لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔
نواز اور شہباز شریف نے 4 نومبر کو ہونے والے پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس اور ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے موزوں امیدواروں سمیت دیگر اہم امور پر بھی مشاورت کی۔
ملاقات میں مریم نواز بھی موجود تھی جس میں آئندہ انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کی ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف جلد ہی تمام صوبوں کا دورہ کریں گے، جس کے لیے شیڈیول تیار کیا جا رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کا ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں مزید تیز کرنے پر اتفاق








