بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، ’انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونے کی امید کا اظہار‘

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستانی معیشت، افغان مہاجرین اور آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ تارکین وطن کے معاملے پر پاکستان کی خود مختاری تسلیم کرتے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کے بارے میں پُر امید ہیں۔