بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ: عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں وقفہ

سپریم کورٹ آف پاکستان میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں شروع ہوتے ہی وقفہ کردیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے الیکشن کمیشن اجلاس کے میٹنگ منٹس کا انتظار ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میٹنگ منٹس آنے تک ہم دیگر مقدمات سن لیتے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

گزشتہ روز کی سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا کہ عام انتخابات کے لئے دی گئی تاریخ پر عملدرآمد کرنا ہوگا، ایک دفعہ تاریخ کا اعلان پتھر پر لکیر کی طرح ہوگا اور پھر تاریخ بدلنے نہیں دیں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صدر مملکت سے مشاورت کی ہدایت کی تھی، کمیشن صدر سے مشاورت کے بعدعدالت کوآگاہ کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے عدالت کو 11 فروری کے روز انتخابات کرانے کی تاریخ دی تھی جب کہ رات گئے الیکشن کمیشن اور صدر کے درمیان عدالتی حکم پر ملاقات ہوئی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ صد علوی اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ 8 فروری کو انتخابات کرانے کے لئے متفق ہوگئے ہیں۔