بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت پاکستان کے ہر شہری کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز )نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ پاکستان کا آئین و قانون اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کو مساوی حقوق و ترقی کے مواقع تفویض کرتا ہے،حکومت پاکستان کے ہر شہری کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،ان خیالات کااظہارانہوںنےسول افسران کی تعیناتیوں اور خصوصی کوٹے کے حوالے سےمنعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، وزیرِ اعظم کے سیکرٹری، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے شرکت کی.
اجلاس کو حال ہی میں منعقدہ خصوصی مقابلے کے امتحان (Special CSS) کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ اس متحان میں 15 ہزار سے زائد امیدواران نے حصہ لیا جس میں 3500 سے زائد کا تعلق بلوچستان سے ہے. اس امتحان میں بلوچستان کوٹے کی تقریباً 60 سے ذیادہ آسامیاں شامل ہیں.
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سرکاری بھرتیوں کیلئے مقابلے کے امتحانات میں اقلیتوں اور پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والوں کی خالی آسامیوں کو پُر کرنے کیلئے ایسے امتحانات باقائدگی سے منعقد کئے جائیں.
وزیرِ اعظم نے مزید ہدایت کی کہ اقلیتوں کی مقابلے کے امتحانات میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں.
وزیرِ اعظم نے بلوچستان سمیت ملک کے دور دراز علاقوں میں قابل افسران کی تعیناتی کیلئے واضح پالیسی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔
وزیرِ اعظم نے سول افسران کی روٹیشن پالیسی کو اسکی اصل روح کے مطابق بحال کرنے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔