لاہور(ممتازنیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری پنجاب سردار اویس خان لغاری کو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اویس لغاری ایک جھوٹے مقدمے میں ناحق سزا سے بری ہوئے،سچائی کا سورج طلوع ہوا اور جھوٹ مٹ گیا، الحمدللہ ،پنجاب فارسٹ کمپنی جیسے ادارے کو بھی سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھایا گیا،ثابت قدمی اور بہادری سے سیاسی انتقام کا مقابلہ کرنے پر اویس لغاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اویس لغاری کے اہل خانہ اور ساتھیوں کو بھی سلام ہے جنہوں نے جبر کا بہادری اور حوصلے سے سامنا کیا
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اویس لغاری ایک جھوٹے مقدمے میں ناحق سزا سے بری ہوئے،شہباز شریف کی اویس لغاری کومبارکباد








