لاہور(ممتازنیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پٹرول کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق اورزخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سےہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہپاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کرکے رہے گا، قوم سکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،شہباز شریف نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل ،زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا
کی۔
شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکے کی مذمت








