لاہور(ممتازنیوز)سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے، سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے دونوں سابق ایم پی ایز نے ملاقات کی ، رانا ثناءاللہ ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے، شہبازشریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہا اورمبارکباد دی اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے پارٹی صدر اورسابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آپ کی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہوگا