بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گندھارا تہذیب عالمی توجہ کا مرکز، ثقافتی ورثہ معیشت کا اہم ذریعہ ہے،صدر مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے یومِ عالمی ورثہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 18 اپریل ثقافتی شناخت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ یونیسکو کے تحت عالمی سطح پر ثقافتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے اور دنیا بھر میں تاریخی مقامات کی حفاظت کو مشترکہ ذمہ داری سمجھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدیم تہذیبوں کا مرکز رہا ہے جہاں سنگی دور سے لے کر مغلیہ عہد تک ایک تسلسل کے ساتھ تاریخی ورثہ موجود ہے۔ ان کے مطابق موہن جو داڑو اور مہر گڑھ جیسے تاریخی مقامات قومی شناخت کی بنیاد ہیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ گندھارا تہذیب اور بدھ مت سے وابستہ فن پارے عالمی توجہ کا مرکز ہیں اور پاکستان کے ثقافتی تنوع کو اجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثہ صرف ماضی کی یادگار نہیں بلکہ یہ روزگار اور معیشت کا بھی اہم ذریعہ ہے، جبکہ سیاحت کے فروغ میں تاریخی مقامات کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:ایران سے متعلق اچھی خبر ، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے ، ٹرمپ

صدر آصف علی زرداری نے نوجوانوں اور مقامی کمیونٹیز پر زور دیا کہ وہ ورثے کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور اس قومی ذمہ داری کو سمجھیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدید تکنیکوں کے ذریعے ثقافتی ورثے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے اس قیمتی سرمایہ کو محفوظ رکھا جا سکے۔

صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ ورثے کا تحفظ نہ صرف قومی ذمہ داری ہے بلکہ یہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سیاحت کے استحکام کا بھی اہم ذریعہ ہے۔