بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی وائی ایف کا پانچو اں جنرل اسمبلی اجلاس،پاکستان کے فصاحت الحسن ایشیائی گروپ کے نائب صدر منتخب

 

استنبول( ممتازنیوز) اسلامی تعاون تنظیم برائے نوجوانان (ICYF) کا پانچو اں جنرل اسمبلی اجلاس، پاکستان کے فصاحت الحسن کو ایشیائی گروپ کے نائب صدر کے طور پر منتخب ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم برائے نوجوانان (ICYF) کا پانچو اں جنرل اسمبلی اجلاس ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہو ا، جس میں پاکستان کے فصاحت الحسن صاحب کو ایشیائی گروپ کے نائب صدر کے طور پر منتخب کر لیا گیا ۔ انہیں آئی سی وائی ایف کے ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کا پہلا نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔ فصاحت نے جنرل اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کے ووٹس حاصل کیے۔جنرل اسمبلی کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، فصاحت الحسن نے اپنی ذمہ داری کے طور پر I آئی سی وائی ایف کے مقاصد اور منشور پر ذمہداری کے ساتھ عمل کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے اپنی صدارتی حیثیت میں آئی سی وائی ایف کے اہمیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے اور ایشیائی خطے کے اراکین کے ساتھ نوجوانوں کے ترقی اور امت مسلمہ میں یکجہتی کی فروغ دینے پر زور دیا۔ترکیہ سے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ریحان طاہر نے فصاحت الحسن کو دلی مبارکباد دی اور ان کو ان کے نئے کردار میں کامیابی کی خواہشات کا اظہارکیا۔یہ تاریخی کامیابی پاکستان کی بین الاقوامی نوجوانوں کی کمیونٹی کے اندر قیادت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، جو آئی سی وائی ایف کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے محترمفصاحت الحسن کی مخلص کوششوں کی عکاس ہے۔