بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی ریاست کرناٹیکا میں مسلم مخالف فسادات پھو ٹ پڑنے کا خدشہ

کرناٹک (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹیکا میں بجرنگ د ل کے کارکن کے بعد صورتحال کشیدہ ہے اور مسلم مخالف فسادات پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں کے جتھے گلیوں میں مارچ کر رہے ہیں اور گزشتہ روز سے انھوںنے کئی مسلمانوں کی دوکانوں پر پتھراﺅ کرتے ہوئے گاڑیاں نظر آتش کردی ہیں۔ گزشتہ روز بجرنگ دل کے ایک کارکن کو چاقوﺅں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو قتل کا ذمہ دار قرار دے کر اشتعال انگیزی کا ا?غاز کردیا جبکہ کرناٹک کے وزیر نے مسلمانوں کو “غنڈہ “قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی کے باوجود انتہا پسند سڑکوں پر موجود ہیں۔