facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صحافت اوراظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے خلاف ہر فورم پر جنگ لڑیں گے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا کے خلاف میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس جدید تاریخ کا عجوبہ ہے جس میں جرم کی تعریف کئے بغیر تعزیر مقرر کردی گئی ہے ۔

آزاد منش ججز کو انتظامیہ کے سامنے جوابدہ کر دیا گیاہے ۔یہ آزاد عدلیہ کے تصور کے خلاف ہے۔یہ کالا قانون بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ۔یہ سیاہ قانون آئین سے متصادم اور اس میں دی گئی آزادیوں کے منافی ہے ۔دستور پاکستان بنیادی شہری حقوق، آزادی اظہار کا محافظ و نگہبان ہے ۔صحافت اوراظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے خلاف ہر فورم پر جنگ لڑیں گے ۔

پی ایم ڈی اے کو ایک نئے ادارے کے نام پر پھر سے مسلط کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔دستور اور جمہوریت کی طاقت سے عمران صاحب کی مطلق العنانی اور آمریت کا مقابلہ کریں گے ۔وکلائ، میڈیا اور سیاسی کارکن عوام کے ساتھ مل کر عمران صاحب کی شکل میں آمریت اور فسطائیت کو شکست دیں گے ۔یہ آئین، قانون اور جمہوریت کے دفاع کی جنگ ہے، پوری قوت سے لڑیں گے ۔ہر آمر کی طرح عمران صاحب کے مقدر میں بھی ہار لکھی ہوئی ہے