facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران بالکل نہیں گھبرائے ہوئے ،عدم اعتماد بارے مولانا ہی بتا سکتے ہیں ،پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے رہنما واسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل نہیں گھبرائے ہوئے ،اگلے 48سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران ان کی تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے اچھے اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے جانے سے متعلق ایک سوال پر پرویز الٰہی نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا تاہم انہوں نے کہا کہ عمران خان بالکل نہیں گھبرائے ہوئے ،عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ، عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے اچھے اقدامات کئے۔