بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ننکانہ صاحب، دریائے راوی میں کشتی کے حادثے میں4 بچےڈوب گئے

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک) ننکانہ صاحب میں ہیڈ بلوکی کے قریب دریائے راوی میں کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں 4 بچےڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں پانی بھرنےکی وجہ سے 8 افرادنے دریا میں چھلانگ لگائی جن میں سے 4 افرادکو بچالیا گیا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دریائے راوی میں ڈوبنے والے بچوں میں 3 بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔ ڈوبنے والوں میں 12 سال کی نور فاطمہ،9 سال کاجواد، 6 سال کا ایان اور 5 سال کا ارسلان شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے مطابق چاروں بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں واٹر سرچ آپریشن کررہی ہیں اور ان کی تلاش تک ریسکیو آپریشن جاری رہےگا۔