بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نوازکی بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت ،نگران وزیراعلی سے فوری کارروائی کی درخواست

لاہور(نیوزڈیسک)نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ٹیکسلا میں بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔
مریم نوازشریف نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے رابطہ کیا اور واقعہ پر فوری کارروائی کی درخواست کی۔
مریم نواز شریف نے نگران وزیراعلی سے درخواست کی کہ واقعہ کے تحقیق کرائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،
نگران وزیراعلی نے یقین دہانی کرائی کہ واقعہ کی تحقیقات ہوں گی، تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،
مریم نوازشریف نے بزرگ خاتون پر پولیس کے تشدد پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے ابھی مجھے اس واقعہ کی اطلاع ملی جس پر بے حد دکھ ہوا ہے، اس طرح کی پولیس گردی کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں ۔

پولیس اہلکار نے بزرگ خاتون کو زور دار تھپڑ دے مارے