بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا، ملک احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سائفر پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے دعووں پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ جھوٹے سائفر سے سیاست، معیشت اور ریاست کو خراب کیا گیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی پر سخت تنقید کی اور ان کے سائفر سے متعلق دعوؤں پر سخت ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ سائفر مکمل جھوٹ تھا، سیاست، معیشت، ریاست سب کو خراب کیا گیا، سائفر ہے کہاں، جیب سے جعلی خط لہرانا سب سیاسی رنگ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا جھوٹ کبھی زندگی میں نہیں سنا جس سے پاکستان کو نقصان پہنچا، ڈونلڈلوکابانی پی ٹی آئی کے سائفربیان کو جھوٹ کہنا کون سی نئی بات ہے، ، ہم تو یہ بات ایک عرصہ سے کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خاصا رہا کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں، سائفر کو سیاسی رنگ دیا گیا، حکومت اور عدالت کہہ چکی ہے کہ سائفر کا شوشا غلط ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، انہوں نے صرف 25 پٹیشنز دائر کی ہیں، ان پٹیشنز میں جو میٹیریل سامنے آیا اسے دھاندلی نہیں بے ضابطگی کہا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی امور خارجہ کی کمیٹی میں پاکستان میں انتخابی عمل میں دھاندلی کے الزامات پر سماعت کےدوران جنوبی اور وسط ایشیا کے امور کے لیے اسسٹنٹ سیکریٹری ڈونلڈ لو نے کہا کہ سائفر سے متعلق لگائے گئے الزامات سازشی تھیوری اور جھوٹ ہے، میں نے اس حوالے سے پریس رپورٹنگ کا جائزہ لیا ہے جسے پاکستان میں سائفر کہا جاتا ہے جو مبینہ طور پر یہاں کے سفارت خانے سے لیک ہونے والی سفارتی کیبل ہے۔