بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیض آباددھرنے پر ٹرتھ کمیشن بنالیں حقیقت سامنے آجائے گی،راناثنااللہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیض آباددھرنے پر ٹرتھ کمیشن بنالیں حقیقت سامنے آجائے گی،مسائل کے حل کے لئے پوری سیاسی قیادت کو مل بیٹھناہوگا، جمہوریت کی بنیاد صاف اور شفاف الیکشن ہے مگر سیاستدان آج تک یہ مسئلہ حل نہیں کرسکے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1977 سے فروری 2024 تک کون سا الیکشن ہے جو صاف اور شفاف ہوا اور اسے سب نے تسلیم کیا ہو۔

انہوں نے کہاکہ 2018 میں شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے عمران خان کو ساتھ بیٹھنے کی پیشکش کی تھی مگر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کو ساتھ ملا کر اپوزیشن کو ہی ختم کرنا چاہتے تھے۔
رانا ثنااللہ نے کہاکہ مجھ پر منشیات کا مقدمہ بنیادی طور پر عمران خان نے بنوایا جبکہ شہزاد اکبر بھی اس میں ملوث تھے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ شہزاد اکبر نے منشیات کے مقدمہ کے لیے اسلام آباد پولیس سے رابطہ کیا تھا، مگر جب پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا تو شہزاد اکبر نے اے این ایف سے بات کی۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ میں نے پارلیمنٹ میں جنرل باجوہ سے کہا تھا کہ مجھ پر منشیات کا مقدمہ آپ نے بنوایا ہے مگر انہوں نے انکار کیا۔راناثناء اللہ نے کہا کہ  شاہدخاقان کو پارٹی کے اندربات کرنی چاہئے ،نئی پارٹی کی کوئی گنجائش نہیں