بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کرشمہ کپور، رنبیر کپور کی شادی کس اداکارہ سے کروانا چاہتی تھیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ اپنے کزن، چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے بجائے کسی اور اداکارہ سے شادی کروانا چاہتی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرشمہ کپور چاہتی تھیں کہ اُن کا کزن، رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کرنے کے بجائے کسی کپور خاندان کی ہی لڑکی سے شادی کرے۔

یاد رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کے دو نامور اداکار ہیں۔

عالیہ بھٹ سے شادی سے قبل رنبیر کپور متعدد ہیروئنوں کے ساتھ رومانوی تعلق میں رہ چکے ہیں جن میں دیپیکا اور کترینہ کیف سرِ فہرست ہیں۔

ان سب اداکاراؤں کو بائے بائے بول کر اداکار نے عالیہ بھٹ سے اچانک شادی کر لی تھی۔

ورسٹائل اداکار رنبیر کپور نے 2007ء میں فلم ’سانوریا‘ میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

اس فلم کے بعد رنبیر کپور بالی ووڈ کے بہترین بلاک بسٹر فلمیں جیسے کہ راک اسٹار، برفی، یہ جوانی ہے دیوانی اور سنجو دے چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ شادیز‘ نے اب رنبیر کپور کی عالیہ بھٹ سے شادی کے دو سال بعد اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جب کرشمہ کپور کی خواہش تھی کہ رنبیر کپور اداکارہ سونم کپور کے ساتھ شادی کریں اور اپنا گھر بسائیں۔

کرشمہ کپور کا ماننا تھا کہ کپور خاندان کی بہو بھی کپور ہی ہو، اسی لیے اُن کی خواہش تھی کہ انیل اور سنیتا کپور کی بیٹی سونم کپور ان کی بھابھی بنیں۔

یاد رہے کہ رنبیر کپور اور سونم کپور ایک ساتھ دو فلموں میں کام کر چکے ہیں جن میں پہلی فلم ’سانوریا‘ اور دوسری سنجے دت کی بایوپک فلم ’سنجو‘ ہے۔

واضح رہے کہ رنبیرکپور نے اپریل 2022ء میں اپنی محبوبہ عالیہ بھٹ سے شادی کے بعد میں اسی سال اپنی بیٹی راہا کو خوش آمدید کہا تھا۔

رنبیر اور عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی ہے۔

دوسری جانب سونم کپور نے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ 2018ء میں شادی کی تھی، اس جوڑی کا ایک بیٹا ہے۔