پاکستانی شوبز انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن و اداکارہ حنا رضوی ڈیجیٹل کونٹینٹ کری ایٹر عمار احمد خان کے ہمراہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ان کی شادی کی تقریب سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں یہ نوبیاہتا جوڑا اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر خوش و خرم انداز میں دکھائی دیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ حنا رضوی نے اس پُرمسرت موقع پر ایوئری رنگ کی میکسی ہلکے گلابی دوپٹے کے امتزاج کے ساتھ زیب تن کی جس میں ان کا حسن دیدہ زیب نظر آیا۔
اپنی شادی کے موقع پر دلہا میاں نے اپی دلہنیا سے میچنگ کرتے ہوئے کریم ویسٹ کوٹ اور سفید شلوار قمیض زیب تن کیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ حنا رضوی اور عمار احمد خان کی شادی کی اس تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے شرکت کی اور اس تقریب کو چار چاند لگائے۔
شادی کی تقریب میں شریک ہونے والے فنکاروں میں ان کی بہن سنگیتا کے علاوہ معروف اداکار مصطفیٰ قریشی، اداکارہ غزالہ جاوید، اداکار عدنان جیلانی، اداکارہ دانیہ ایمان، اداکارہ کنول نذر خان اور اداکارہ و ماڈل شیزا ہاشمی سمیت دیگر شامل تھے۔