بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طالبان کے ساتھ بات کرکے دہشت گردی کا مسئلہ حل کیا جائے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں دہش گردی جیسے چیلنج کا سامنا ہے، طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے نجی یونیورسٹی میں کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور اس خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کے راستے تاجکستان سمیت دیگر ممالک کو تجارت ہوگی، پاکستان سوشل اکنامک کے لیے سنجیدگی سے کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا حل ہونا چاہیے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بطور چیئرمین سینیٹ وہ خطے بھر کے ممالک سے بہتر تعلق کے لیے کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا ہمیں دہش گردی جیسے چیلنج کا سامنا ہے، طالبان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کیا جائے۔