بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دیشا پٹانی کی بہن کی تصاویر سامنے آنے پر لوگ حیران

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کی بڑی بہن کی تفصیلات جان کر لوگ حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہت سے لوگ دیشا پٹانی کی بڑی بہن خوشبو پٹانی سے واقف نہیں تھے تاہم جب حال ہی میں انہوں نے اپنی ماضی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو لوگ حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خوشبو پٹانی بھارتی آرمی کی ریٹائرڈ افسر ہیں، وہ منی پور میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وہ اپنے آرمی کیریئر کے دوران میجر کے رینک سے ریٹائر ہوئیں۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

رپورٹس کے مطابق خوشبو پٹانی اب ماہر غذائیت اور فٹنس ٹرینر کے طور پر کام کرتی ہیں۔