اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 17 جولائی کو ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی سپریم کورٹ کے آرٹیکل 63 اے کے کیس میں فیصلے کے بعد اپنی نشستوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی خالی ہونیوالی 25 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔ الیکشن شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب پی پی 7راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر، پی پی 97 فیصل آباد پی پی 125 اور 127 جھنگ پر پہوگا جبکہ پی پی 140 شیخوپورہ، لاہور کے حلقوں میں پی پی 158، پی پی 167، 168 اور 170 میں بھی ووٹنگ ہوگی۔ ای سی پی کے مطابق پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور 228 لودھراں، پی پی 237 بہاولنگر، پی 272 ، 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 اور 288 لیہ میں بھی 17 جولائی کو پولنگ ہوگی۔
تحریک انصاف کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری








