پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو تہائی اکثریت، آئین میں ترمیم کا راستہ رک گیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں لکھا جائے گا، عوام آج نوافل ادا کریں، آخرکار ہمیں ہماراحق مل ہی گیا، آج 25 کروڑعوام کیلئے خوشی کا دن ہے، ججزنے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا۔
عدالتوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، سینیٹر شبلی فراز
اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عدالتوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہمیں مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہوا۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما حامد رضا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج حقدارکوحق دلوایا، الیکشن کمیشن نے مینڈیٹ چرانے کی کوشش کی، سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن پراظہارعدم اعتماد کردیا، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفی دیں۔
ہم نے قانونی جنگ جیت لی، سلمان اکرم
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج حق اورسچ کی فتح ہوئی ہے، آج ہم نےقانونی جنگ جیت لی، سیاسی بھی جیتیں گے۔
ہمارے لیڈرکو بھی رہا کیا جائے، کنول شوذب
اس موقع پر کنول شوذب نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو بےگناہ قید میں رکھا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کوفوری انصاف دیا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمارے لیڈر کو بھی رہا کیا جائے۔









