بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسقط میں مسجد پر حملہ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی۔

مسجد حملے میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے تھے۔

عمانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسقط کے علاقے وادی کبیر میں مسجد میں فائرنگ کرنے والے 3 حملہ آوروں کو مار دیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق وادی کبیر کی علی بن ابی طالب مسجد میں دہشت گرد حملے میں زخمی پاکستانی عمان کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جہاں پاکستانی سفیر نے زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفارت خانے کو زخمیوں کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی۔