قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر اکمل نے منفرد لباس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
نئی میں عمر اکمل کو فلاور پرنٹس کا ’کو آرڈ‘ لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
عمر اکمل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی ہ نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’بورنگ ملبوسات پہننے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے۔‘
اس تصویر میں عمر اکمل غالباً اپنے گھر کے گارڈن میں کھڑے ہوئے ہیں۔
View this post on Instagram
اس تصویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے شیئر کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر نے اپنا کمنٹ سکیشن بند کر دیا ہے۔
دوسری جانب عمر اکمل کی یہ تصویر وائرل ہو گئی ہے جسے متعدد مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا جا رہا ہے۔