سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے دیے گئے ایک تحفے نے اسرائیل میں تنازع کھڑا کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نیتن یاہو نے ٹرمپ کو ایک ٹوپی پیش کی جس پر غزہ میں حماس کے خلاف جنگ کے حوالے سے “مکمل فتح” کا جملہ لکھا ہوا تھا۔ یہ فقرہ نیتن یاہو سات اکتوبر کو حماس کے بعد سے اپنی تمام تقاریر میں استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔
نیتن یاہو نے پلیٹ فارم “ایکس” پر ٹرمپ کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ یہ تصویر اس موقع پر لی گئی ہے جب انہوں نے فلوریڈا میں سابق امریکی صدر کو ٹوپی پیش کی تھی۔
اس ٹوپی نے سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچا دی جب وزیراعظم کی واشنگٹن جاتے ہوئے ایئر فورس ون کے ایک میٹنگ روم میں ان کی اہلیہ سارہ کے ساتھ تصویر کھینچی گئی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اس تصویر کو سرکاری چینلز سے اس تصدیق کے بعد حذف کر دیا گیا تھا کہ یہ ٹوپی چینل 14 پر ایک ٹیلی ویژن براڈکاسٹر کی جانب سے چلائی جانے والی مارکیٹنگ مہم سے منسلک تھی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ٹرمپ کو نیتن یاہو کے تحفے نے اسرائیل میں بڑا تنازعہ کھڑا کردیا








