بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا بیٹا پیکس بائیک کے حادثے میں زخمی

بالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کے بیٹے پیکس جولی پٹ ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے۔ اُنہیں لاس اینجلس کے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ پیکس گزشتہ شام اپنی بائیک پر لاس فیلیز بلیوارڈ جا رہے تھے کہ ان کی بائیک ایک کار کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے وقت پیکس نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا انھیں سر کی چوٹ کی وجہ سے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں انھوں نے اپنی کمر سے نیچے کے حصے میں تکلیف کی شکایت کی۔
تاہم انکی حالت بہتر ہے اور امید ہے کہ انھیں آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔