facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسماعیل ہانیہ کی فلسطین کے آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،سردار ایاز صادق

اسلام آباد(ممتازنیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ پر تہران میں قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےحملے کے نتیجے میں اسماعیل ہانیہ کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اسماعیل ہانیہ پر حملہ بربریت اور جارحیت کی شرمناک مثال ہے اسماعیل ہانیہ پر حملہ عالمی قوانین اور بین الاقوامی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اسرائیل نے فلسطین میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،اسماعیل ہانیہ اور ان کے خاندان کی فلسطین کی جدو جہد آزادی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اسماعیل ہانیہ کی فلسطین کے آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،فلسطین کی آزادی کیلئے اسماعیل ہانیہ اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں۔

اسپیکر نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ان کے اہلخانہ، فلسطین حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ان کے اہلخانہ اور فلسطین کی عوام کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔

اسپیکرنے اللہ تعالیٰ سے شہید اسماعیل ہانیہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔