بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے پیرا لمپکس میں برانز میڈل جیت لیا

پیرس(نیوزڈیسک)پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس میں برانز میڈل جیت لیا۔
پیرالمپک گیمز میں پاکستان کے حیدر علی ڈسکس تھرو میں برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہے ، اُنہو ں نے 52.54 کی تھرو کے ساتھ تمغہ اپنے نام کیا۔
تفصیلا ت کے مطابق پیرالمپکس گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی کا سفر کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ اس سے قبل وہ ٹوکیو پیرالمپکس گیمز میں گولڈ میڈل بھی جیت چکے ہیں۔
پیرس پیرالمپکس میں حیدر علی ابتدائی 2 راؤنڈ تک پہلی پوزیشن پر رہے، اُس کے بعد اُن کی مسلسل 4 تھرو فاؤل قرار دی گئیں، اس دوران اُزبکستان اور کینیڈا کے ایتھلیٹ اُن سے بہتر تھرو کرنے کی وجہ سے پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئے۔
ازبکستان کے تولیبوے یلداسیو نے 57.28میٹر تھرو پھینک کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ کینیڈا کے جیسس زیسیو نے 53.24 میٹر تھرو کیساتھ چاندی کا میڈل جیتا۔ حیدر علی نے 52 اعشاریہ 54 میٹر تھرو کی۔
واضح رہے کہ پیرس میں جاری ہے جس میں 170 ممالک کے 4 ہزار سے زیادہ اتھلیٹس مد مقابل ہیں۔