بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کا کمانڈایندسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنر ل قمرجاویدباجوہ نے کمانڈایندسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ،کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا ۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے تدریسی عملے کے ارکان سے ملاقات کی اور کمانڈاینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکا سے خطا ب کیا۔انہوں نے کورس کے شرکا پر زوردیاکہ وہ جنگی میدان کے مستقبل کے چیلنجز،جدید ٹیکنالوجی کی پیشرفت اور پیشہ ورانہ مہارتوں پر توجہ مرکوزکریں۔ بعد میں آرمی چیف نے کورہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی سکیورٹی کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نےصوبے میں بلدیاتی انتخابات کے خوش اسلوبی سے انعقاد سمیت سماجی واقتصادی سرگرمیوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے صوبے بھرمیں تعینات فارمیشنز کی کاوشوں کو سراہا۔