بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میزبانی کیلئے تھرڈ کلاس گراؤنڈ! مسلسل چوتھے روز کا کھیل بھی منسوخ

افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ کا چوتھا روز بھی بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

بھارت کے شہر نوئیڈا میں شیڈول افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مسلسل چوتھے روز کا کھیل بھی ناقص انتظامات اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کرنا پڑگیا۔

9 ستمبر کو شیڈول نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ سے قبل ہلکی بارش کے بعد اسٹیڈیم نہ سُکھنے کی وجہ سے پہلا روز گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کردیا گیا جبکہ دوسرے روز بھی دوسرا روز بھی آؤٹ فیلڈ سکھانے کی نذر ہوا۔

تیسرے روز دوبارہ موسلادھار بارش گراؤنڈ اسٹاف کی محنت کو برباد کردیا اور میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

چوتھے روز کچھ مختلف نہ ہوا البتہ گراؤنڈ پر مسلسل پانی کھڑے رہنے کی وجہ سے پیچز مزید گہرے ہوگئے جس سے دوران فیلڈ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے، اس وجہ سے کھیل منسوخ کردیا گیا ہے۔

آؤٹ فیلڈ سکھانے کیلئے گراؤنڈ اسٹاف نے میدان میں گیلے پیچز نکالے اور پھر خشک کرنے کیلئے پنکھوں کا استعمال کیا جس نے دنیا کے امیر ترین بورڈ کی قلعی کھول دی۔

واضح رہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ تھا۔

دوسری جانب افغان مداح ہندوستان کی جانب سے تھرڈ کلاس اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچ کی میزبانی افغان ٹیم کو دینے پر شدید نالاں ہیں اور بھارتی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔