اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاسی، عسکری اور عدالتی اشرافیہ کی ناکامیوں کوعام لوگ کیوں برداشت کریں؟انہوں نے کہا کہ یہ مذاق ختم ہونا چاہیے، عام آدمی کو پیٹ پر پتھر باندھنے پر مجبورنہ کیا جائے، سیاستدانوں، جرنیلوں، ججوں اور سینیئر بیوروکریٹس کی تنخواہیں آدھی کردی جائیں۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سیاستدانوں،جرنیلوں، ججوں، بیوروکریٹس سے مفت سہولیات اور مراعات واپس لی جائیں۔
سیاستدانوں،جرنیلوں، ججز، بیوروکریٹس سے مراعات واپس لی جائیں،مصطفیٰ نواز








