بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا اغوا کار گینگ چلانے ، رشوت خوری ، منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد( ملک نجیب ) وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا اغوائ کار گینگ چلانے ، شہریوں سے رشوت لینے ، حبس بے جا میں رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔ تینوں اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وفاقی پولیس کے اہلکار شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے ، منشیات فروشی اور رشوت لینے میں ملوث تھے ، اہلکاروں کی جانب سے اغوا کار گینگ چلانے کا بھی انکشاف ہوا جس پر ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہ زیب نے اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔ برطرف ہونے والے اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل فرخ آفتاب ، کانسٹیبل ذوالفقار اور کانسٹیبل رمیز ستی شامل ہیں ۔ تینوں اہلکار تھانہ لوہی بھیر میں تعینات تھے ۔ ڈی آئی جی آپریشن علی رضا کی جانب سے اہلکاروں پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔