بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پریکٹس اینڈ پروسیجر آڑدیننس پر چیف جسٹس سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ  پریکٹس اینڈ پروسیجر آڑدیننس پر چیف جسٹس سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی،تین رکنی ججز کمیٹی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاء اللہ تارڑنے کہاکہ   پریکٹس اینڈ پروسیجر  قانون میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی نہ ہی ایکٹ میں مزید کسی تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ  کیس فکس کرنے سے معاملات میں تاخیر ہوجاتی ہے، تین رکنی ججز کمیٹی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ،تین رکنی کمیٹی پہلے بھی تھی اور اب بھی ہے،کمیٹی اپنی جگہ برقرارہے۔
انہوں نے کہاکہ تیسرا جج نہ ہونے کے باعث اجلاس نہیں ہوسکتاتھا، چیف جسٹس کو اختیاردیاگیاہے کہ کسی اور جج کو ممبربناسکیں گے ۔