بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

باکسنگ میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو دھول چٹادی

بنکاک:پاکستان کے نا قابل شکست باکسر عثمان وزیر نے ویلٹر ویٹ باؤٹ جیت لی۔
تھائی لیند کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والے ورلڈیوتھ چیمپئن باکسنگ فائٹ کے مقابلے میں پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی باکسر تھلک سیلوم کو ناک آؤٹ کردیا۔
چھ راؤنڈز پر مشتمل مقابلے میں عثمان وزیر نے پہلا راؤنڈ ہی اپنے نام کرلیا۔
میچ سے قبل عثمان وزیر نے پاکستان عوام سے بھرپور سپورٹ کا مطالبہ کیا تھا اور مقابلہ جیتنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ وہ کیریئر میں مسلسل 14 فائٹس جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔