بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شدید تنقید کے بعد کامران غلام کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیاگیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلیںڈ کیخلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے 2 ریزرو کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کے علاوہ 2 ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام اور محمد علی بھی شامل ہیں۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز ڈومیسٹک میچز کھیلنا جاری رکھیں گے تاکہ ضرورت پڑنے پر تیار رہیں۔

قبل ازیں فیصل آباد میں جاری چیمپئینز ون ڈے کپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

کامران غلام بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں اسکواڈ کا حصہ تھے۔

انگلیںڈ کیخلاف پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ:

کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، اسکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں میں:

کامران غلام اور محمد علی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونیوالی تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 تا 11 اکتوبر ملتان، دوسرا ٹیسٹ 15 تا 19 اکتوبر ملتان جبکہ تیسرا اور آخری میچ 24 تا 28 اکتوبر راولپنڈی میں شیڈول ہے۔