بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی واپسی شروع

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کی واپسی شروع ہوگئی ،گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ۔ملاقات میں اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری بھی موجود تھے،اس سے پہلے گزشتہ روز نارروال سےن لیگ کے منحرف رکن غیاث الدین بھی وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سے ملاقات کرچکے ہیں،ذرائع نے دعویٰ کیاکہ دونوں اراکین نےاپنی شکایات سے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کو کھل آگاہ کیا،جس پروزیراعظم اوروزیراعلیٰ نے دونوں اراکین کوان کی جائز شکایات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی