بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں سونا آج 500 روپے سستا ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہو گئی۔

اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے ہو گئی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 653 ڈالرز ہو گیا۔