بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انکم ٹیکس گوشوارےداخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کی تجویز

انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں 15 دن توسیع کی تجویز سامنے آگئی۔
تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنوں کی جانب سے سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ توسیع کا مطالبہ کیا گیا جس کے پیش نظر تاریخ میں 15 دن کی توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے آخری تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن متوقع ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے آئرس پورٹل پر غیر معمولی رش کی وجہ سے آن لائن سسٹم سست روی کا شکار ہے۔
صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس ریٹرن  آسانی سے فائل ہو رہے ہیں، ہیوی ڈیٹا یا بڑی فائلز والے انکم ٹیکس ریٹرن کی پراسسنگ میں مشکلات درپیش ہیں۔
اب تک 35 لاکھ سے زیادہ افراد نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا ئے ہیں۔
گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنیوالوں کی تعداد دوگنا ہوگئی  ۔