بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیمپئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان حکومتی اجازت سے مشروط  

نئی دہلی :بھارتی کرکٹ بورڈ نے اگلے سال پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کی روانگی اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط کردی  ۔
نائب صدربی سی سی آئی راجیو شکلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان جانے کا فیصلہ حکومتی منظوری سے ہوگا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ان کاکہناہے کہ ہم بین الاقوامی دوروں کے لیے ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں، حکومت پر منحصر ہے وہ فیصلہ کرے بھارتی ٹیم کو کس ملک میں جانا چاہئے یا نہیں جانا چاہئے، حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اسکی پابندی کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے 2008 کے بعد سے دو طرفہ کرکٹ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ، دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹس میں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں۔
ادھر چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ،ایونٹ کے میچز لاہور ، کراچی اور راولپنڈی میں ہونا ہیں ، تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام زور و شور سے جاری ہے۔