اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت 7 جون (منگل)کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظربعض انتہائی سخت فیصلوں کا امکان ہے۔ پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملکی معاشی صورتحال ، وزراء ، پارلیمنٹرینز ، بیورکریٹس اور دیگر آفیشلز کی سرکاری مراعات میں کٹوتی سے متعلق منظوری دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہفتہ وار دو چھٹیوں پر رضامند ی ظاہر کردی ہے۔ملک میں بجلی کی شارٹ فال کو کم کرنے کےلئے دکانیں اور تمام مالز شام سات بجے بند ہونگے۔وفاقی کابینہ منگل کو فیصلے کرے گی۔
منگل کو کابینہ اجلاس میں سخت معاشی فیصلوں کا امکان، وزیراعظم دو سرکاری چھٹیوں پر رضامند ہوگئے








