ملتان(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سابق کپتان و معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان سے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی فتح کی بات کو قبل ازوقت ہے۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے متعلق گفتگو کرتےہوئے انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان ٹیم موجودہ دور میں اچھا پرفارم نہیں کررہی لیکن یہ کہنا حماقت ہوگی کہ انگلینڈ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں آسانی سے ہرا دے گا۔
سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان بہترین کرکٹ نیشن ہے وہاں کرکٹ کا جنون ہے اور فینز بھی ٹیم کو ہمیشہ اوپر دیکھنا چاہتے ہیں، نئے کپتان اور نئے کوچ ہیں، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کس طرح اپنی ٹیم کو اٹھاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ملتان میں پیر 7 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں ہی 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں میں شیڈول ہے۔









