بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد انتقال کر گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاطمہ ثناء آج پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے فاطمہ ثناء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

قومی ٹیم ایونٹ میں دو میچز کھیل چکی ہے، ٹیم کو ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔