بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان ،انگلینڈ ٹیسٹ میچ کے دوران قیدی نمبر 804 کی  انٹری

 قومی کرکٹ ٹیم کے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ ایک کھلاڑی کا ہیٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔کھلاڑی نے جو ٹیسٹ ہیٹ پہنا ہوا تھا اس پر ”804“ درج تھا، جو اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان کا قیدی نمبر ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں مذکورہ ہیٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے، اس ہیٹ کے کنارے پر انتہائی چھوٹے سائز میں ”804“ لکھا ہوا ہے۔
 یہ ویڈیو وائرل ہونے پر پی ٹی آئی کے حامی صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہ عامر جمال بھی عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اور انکے دیوانے ہیں۔
 واضح رہے کہ عمران خان کے جیل جانے کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنوں اور حامیوں میں ”قیدی نمبر 804“ کی اصطلاح عام ہوگئی اسی نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں اور دیگر سامان بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
 حال ہی میں لاہور پولیس نے گاڑی پر غیر قانونی نمبر پلیٹ کا استعمال کرنے پر معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کیا تھا جسکا نمبر ”آئی کے 804“ تھا۔
  عام جمال کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صحافی قادر خواجہ نے سوال اٹھایا کہ عامر جمال نے ٹیسٹ میچ میں جو کیپ پہنی ہے اسکے اندر 804 کیوں لکھا ہوا ہے؟
 صحافی عرفہ فیروز زکی نے لکھا ہمیں اچھی طرح پتا ہے کہ عامر جمال نے ہیٹ پر 804 نمبر کیوں لکھا۔
 ایک اور پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیاعامر جمال نے وہ ہیٹ ملتان ٹیسٹ کے دوران غیر ارادی طور پر پہنا جس پر 804 نمبر لکھا ہوا تھا، یہ عامر جمال کا ایک پرانا ہیٹ تھا۔
 ایک صارف نے کہا عامر جمال بھی قیدی 804 کے دیوانے نکلے، وائرل کریں۔
  علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں اور ہمدردوں نے کرکٹر کی تصویر شیئر کر کے لکھا  عامر جمال کو ٹیم سے نکالنے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔