کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسمبلی سے استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے ہیں، اس بات پر پی ٹی آئی ٹوٹ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسمبلی کے مراعات لے رہے ہیں اور استعفے کا ڈرامہ بھی کر رہے ہیں، اگر نیازی اسمبلیوں سے نکلنے میں سنجیدہ ہیں تو وزیر اعلیٰ کے پی کے کو کہیں اسمبلی تحلیل کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کا پی آرو بنا ہوا ہے، کہتا ہے استعفے کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے ہاں پیش نہیں ہوں گے، شیخ رشید پی ٹی آئی کو دیمک کی طرح لگ گیا ہے اور کھوکھلا کر کے چھوڑے گا۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو پارلیامانی سیاست، آئین اور ملکی اداروں کا احترام نہیں کرتے وہ سیاستدان نہیں سیاسی تخریبکار ہیں۔
استعفے پی ٹی آئی کے گلے کی ہڈی بن گئے ، ناصر حسین شاہ








