اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لئے مشکلات پیدا کرکے گئے،ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ، لیاقت علی خان سے عمران خان کے پہلے تک کا قرضہ 25ارب تھا ،اب خان صاحب کے دور کا قرضہ 20ارب کا ہے۔ نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وفاقی بجٹ دس جون کوپیش کیا جائے گا،دفاعی بجٹ معمول کے مطابق جو بڑھتاہے اتنا ہی بڑھے گا اس میں کوئی غیرمعمولی اضافہ نہیں کیا جارہا ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جان بوجھ کر ہمارے لئے مشکلات پیدا کرکے گئے،لیاقت علی خان سے عمران خان کے پہلے تک کا قرضہ 25ارب تھا ،اب خان صاحب کے دور کا قرضہ 20ارب کا ہے،اگلے سال 21ارب ڈالرقرضے کی مد میں واپس کرنے ہیں، یہ بہت ساری ایسی چیزیں کرکے گئے ہیں جنہیں انہیں مان لینا چاہے ،جھوٹ اور بہتان کی سیاست پی ٹی آئی لے کر آئی ہے،ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان نے استعفے دیئے ہیں مگر ا ب ان کی تصدیق کے لئے نہیں آرہے اگر وہ مستعفی ہونا چاہتے ہیں تو آئیں اور بتائیں کہ ہم نے استعفے دے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاورپلانٹ بند پڑے ہیں ،کیپسٹی پوری نہیں اس لئے بجلی کی لوڈشیڈنگ رہی ہے۔
پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، دفاعی بجٹ میں کوئی غیرمعمولی اضافہ نہیں ہوگا،وزیرخزانہ








