بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے سی سی ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ، پاکستان شاہینز ٹیم اومان پہنچ گئی

مسقط(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں شرکت کے لیے اومان پہنچ گئی۔

پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں، ٹیم اپنا پہلا میچ بھارت اے کے خلاف 19 اکتوبر کو کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان اومان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای کے خلاف میدان میں اترے گی۔

ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 25 اکتوبر جبکہ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز نے 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی میں ٹریننگ کیمپ کیا تھا۔