ملتان(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے گزشتہ روز 37 رنز بنائے تھے اور وہ اپنی اننگز میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کرنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ سلمان آغا نے کل کی اننگز میں 26 رنز کا اضافہ کیا اور 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پہلے دن کا احوال:
انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، عبداللہ شفیق 7 اور شان مسعود 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تاہم صائم ایوب نے 77 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
بابراعظم کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام نے اپنے ڈیبیو پر ہی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا، وہ 118 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان، زاہد محمود
انگلینڈ پلینگ الیون:
بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جوئے روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، برائیڈن کرس، میٹ پوٹس، جیک لیچ اور شعیب بشیر
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی تھی۔









